ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ: دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی پیش قدمی جاری، ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 19 June 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ: دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی پیش قدمی جاری، ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے مقابلے میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں دوسرا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور میزبان ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا جو انگلش ٹیم نے 8 وکٹوں سے اپنے نام کر کے اپنے اعزاز کی دفاع کی جانب پہلا قدم بڑھا دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

انگلش ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 181 رنز کے ہدف کو 18 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاسل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 83 رنز کی شاندار نا قابل شکست اننگ کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بیئر اسٹو نے بھی 48 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ان کا اچھا ساتھ نبھایا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت کی جس پر میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ اور جانسن چارلس نے اننگ کا آغاز کیا، تاہم 40 کے مجموعی اسکور پر کنگ 23 رنز کے انفرادی اسکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین واپس چلے گئے جس کے بعد نکولس پوران نے چارج سنبھالا اور 54 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

جانسن چارلس 38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ پوران اور کپتان روومن پاول 36، 36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے آرچر، عادل رشید، معین علی، لیونگ اسٹون نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

سپر ایٹ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔ پروٹیز کی جانب سے دیے گئے 195 رنز کے ہدف کے جواب میں امریکی ٹیم نے مقابلہ تو خوب کیا تاہم آخر میں ہمت ہار بیٹھی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 176 رنز تک ہی محدود رہی۔

سپر ایٹ مرحلے میں آج تیسرا میچ بھارت اور افغانستان کے درمیان برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BDjnOEh

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();