بھارتی سپراسٹار کی فلم میں کام کرنے کیلئے ڈھائی ارب روپے کی ڈیمانڈ - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 2 June 2024

بھارتی سپراسٹار کی فلم میں کام کرنے کیلئے ڈھائی ارب روپے کی ڈیمانڈ

بھارتی سپراسٹار کے ڈھائی ارب روپے کی ڈیمانڈ کرنے اور مرضی کے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کی شرط پر پروڈیوسر نے فلم سے ہاتھ پیھچے کھینچ لیا۔

تھالاپاتھی وجے بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں اور شائقین صرف ان کا نام سن کرہی فلمیں دیکھنے کے لیے سینما میں دھاوا بول دیتے ہیں۔ ان کی فلم ’گریٹسٹ آف آل ٹائم‘ اس سال ستمبر میں ریلیز ہوگی جس کے لیے مبینہ طور پر انھوں نے 200 کروڑ روپے کی فیس وصول کی ہے۔

وجے اس کے بعد ایک اور فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جو ان کے کیریئر کی 69ویں فلم ہوگی جس کی مناسبت سے اس کا نام ’تھالاپاتھی 69‘ رکھا گیا ہے۔ تاہم فلم کے لیے وہ اپنی مرضی کا معاوضہ اور ہدایت کار چاہتے ہیں۔

پہلے اس فلم کو ’آر آر آر‘ کے پروڈیوسر ڈانایا پروڈیوس کرنا چاہتے تھے مگر وہ وجے تھالاپاتھی کی جانب سے 250 کروڑ بھارتی روپے کی خطیر فیس اور اپنی پسند کے ہدایت کار ایچ وینوتھ کے ساتھ کام کرنے کے مطالبے کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے۔

ٹریک ٹالی ووڈ کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک فلم کے پروڈیوسر کے حوالے سے کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے، تاہم کے وی این پروڈکشن کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ سپر اسٹار جلد ہی تامل فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہے ہیں، کیونکہ وہ اپنے سیاسی کیریئر پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

فلمیں چھوڑنے سے پہلے وجے ’دی گریٹسٹ آف آل ٹائم‘ میں نظر آئیں گے، اس کے علاوہ اگر پروڈیوسر سے بات بن گئی تو پھر ’تھالاپاتھی 69‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کالی وڈ کے سپر اسٹار جس سیاسی پارٹی کو جوائن کریں گے اس کا نام تاملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) ہے، انھوں نے تصدیق کی ہے کہ سیاست میں آنے کے بعد وہ خود کو مکمل طور پر سیاست کے لیے وقف کر دیں گے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ فلمیں چھوڑ دیں گے کیونکہ ان کی پارٹی کا فوکس 2026 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/P9r0lvk

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();