کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 1 June 2024

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک سات میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈکیتوں نے دوسری موٹر سائیکل  روک کر شہری سے واردات کرنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے ارتقاء نامی نوجوان پر گولی چلا دی جس سے وہ زخمی ہو گیا ارتقا کو فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیت شہری سے رقم موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فٹیج بھی سامنے آئی جس میں ملزمان کو موٹر سائیکل لے کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، مقتول نوجوان مکینیکل انجینئر اور گولڈ میڈلسٹ تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ارتقا معین کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی، پورٹ قاسم پر کیمیکل فیکٹری میں اسسٹنٹ منیجر تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق نوجوان نے واقعے سے قبل گھر کے قریب بیکری سے سامان خریدا، کولڈڈرنک لینا بھول گیا، جب دوبارہ بیکری آیا تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے تعاقب کیا، ایک ڈاکو نے موٹرسائیکل سے اترکر نوجوان کی تلاشی لی، دوسرا اسلحہ تانےبیٹھارہا، نوجوان کی مسلسل مزاحمت دیکھتے ہوئے موٹرسائیکل پربیٹھے ڈاکو نے گولی ماری۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس کو فائرنگ کے مقام سے نائن ایم ایم کی گولی کا خول مل گیا، ڈاکو نوجوان سے 2023 ماڈل کی 150 سی سی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز ودیگر تکنیکی ذرائع کا استعمال کرکے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Nb3krQc

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();