ٹرین کے دروازے میں کوٹ پھنس جانے کے سبب ایک سو ایک سالہ شخص پلیٹ فارم پر دور تک گھسٹ کر شدید زخمی ہوگیا۔
لندن میں انڈر گراؤنڈ ٹیوب ٹرین میں 101 سالہ مسافر کا کوٹ ناردرن لائن پر ٹرین کے دروازے میں پھنس گیا، پلیٹ فارم کے ساتھ گھسیٹنے کے بعد اسے شدید چوٹیں آئیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق بزرگ مسافر کو پلیٹ فارم کے ساتھ 2 میٹر تک گھسیٹنے کے بعد مہلک قسم کے زخم آئے جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا، یہ ’ٹیپ اینڈ ڈریگ‘ کا واقعہ گزشتہ سال فروری میں آرچ وے اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔
تاہم ریل ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن برانچ کی جانب سے آج اس واقعے پر ایک رپورٹ جاری کی گئی جس کے بعد یہ واقعہ میڈیا کے سامنے آیا،
اس واقعے سے متعلق رپورٹ جاری کرنے کا مقصد لندن انڈر گراؤنڈ ٹرین کے حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانا ہے جس کے لیے چار سفارشات تجویز کی گئی ہیں۔
اس واقعے کے دو ماہ بعد، چاک فارم میں بھی ایسا ہی ایک ’ٹیپ اینڈ ڈریگ‘ کا واقعہ رونما ہوا تجا جو کہ ناردرن لائن پر واقع ہے۔
آر اے ائی بی کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں ناردرن لائن کا خودکار ٹرین آپریٹنگ سسٹم ایک عنصر ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے کپڑے کا حصہ دروازے میں پھنسا۔
بزرگ شخص کو پچھلے سال تقریباً دن میں 3.50 بجے اس وقت حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انھوں نے ٹرین کی پانچویں بوگی سے باہر نکلنے کی کوشش کی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37NqPvM
No comments:
Post a Comment