بھارت میں ایک اور ایئرپورٹ کی چھت گر گئی - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 29 June 2024

بھارت میں ایک اور ایئرپورٹ کی چھت گر گئی

بھارتی دارالحکومت دہلی اور جبل پور کے بعد گجرات کے راجکوٹ ایئرپورٹ کی بھی چھت گر گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجکوٹ ایئرپورٹ پر چھت گرنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس سے قبل دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

گجرات کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے اسی وجہ سے راجکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل کے باہر مسافروں کے پک اپ اور ڈراپ ایریا میں ایک طرف کی چھت گر گئی۔

دہلی میں گزشتہ روز ہی بارش کے دوران اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی چھت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔

جبل پور میں ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے محکمہ انکم ٹیکس کا ایک اہلکار اور ڈرائیور بال بال بچ گئے تھے۔ یہ ہوائی اڈہ 450 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gQj8HKF

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();