کینیڈا کی گلوبل ٹی 20 میں پاکستانی کھلاڑیوں کے این اوسی پر پی سی بی کا اہم بیان آگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم، محمدرضوان، شاہین آفریدی کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ غیرمعمولی مصروف سیزن اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابراعظم، محمدرضوان، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹ کےکھلاڑی ہیں اور پاکستان ٹیم کو ان کی خدمات درکار ہوں گی، پی سی بی چاہتا ہےکہ یہ تینوں کرکٹرز سیزن کےآغاز میں مکمل طور پر فٹ ہوں۔
بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ افتخاراحمد، محمدعامر، آصف علی اور محمد نواز کو این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fDaEkbo
No comments:
Post a Comment