مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی درخواستیں تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی منظوری - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 20 July 2024

مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی درخواستیں تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی منظوری

اسلام آباد: پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی درخواستیں عدالتی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا 17واں اجلاس ہوا جس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے مؤقف اپنایا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث جج دستیاب نہیں لہٰذا نظر ثانی صرف وہی تیرہ جج سن سکتے ہیں جنہوں نے فیصلہ دیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کے آرام اور آسانی کو نہیں آئین کو ترجیح دینی چاہیے، نظر ثانی کیلیے ضروری ہو تو چھٹیاں منسوخ ہونی چاہیے، اگر فوری نظر ثانی درخواست کو سماعت کیلیے مقرر نہ کیا گیا تو ناانصافی ہوگی۔

قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ نظر ثانی درخواست کو ایک ہفتے بعد مقرر کیا جانا چاہیے، 15 روز سے پہلے درخواستوں کو مقرر نہ کرنے پر یہ غیر مؤثر ہو جائیں گی۔

انہوں نے کمیٹی اجلاس میں اختلافی نوٹ لکھا کہ 12 جولائی کے فیصلے کے خلاف دو نظر ثانی درخواستیں دائر ہوئیں، فیصلہ معطل نہ ہونے پر ناقابل تلافی نقصان کا مؤقف بھی اپنایا گیا، جلد سماعت کی درخواست 14 روز میں مقرر کرنا لازم ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئین میں دیے گئے نظر ثانی اور جلد سماعت کے اختیار کو غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، تفصیلی فیصلے کا تعین خود اکثریتی ججز نے کرنا ہے تفصیلی فیصلے کو جاری نہ ہونے کی بنیاد پر کسی کو آئینی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ جسٹس عائشہ ملک کو بیرون سے واپس آنے کیلیے مناسب ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Fe78jgV

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();