برازیل کے مشہور راک گلوکار آئرس ساساکی ایک کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر پرفارم کررہے تھے کہ کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار بیٹھے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ آئرس ساساکی ایک کنسرٹ میں اسٹیج پر پرفارم کررہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا، برازیل کی نیوز سائٹ اسٹو جینٹے کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ 13 جولائی کو برازیلی شہر پارا سالینوپولس میں انھیں ایک لائیو پرفارمنس کے دوران کرنٹ لگا۔
35 سالہ آئرس سالینوپولس کے سولر ہوٹل میں ایک کنسرٹ کے دوران بھیگے ہوئے مداح کو گلے لگایا جس کی وجہ سے انھیں کرنٹ لگا اور وہ فوراً بعد ہی دم توڑ گئے۔
مداح اور گلوکار کے درمیان گلے ملنے کی وجہ سے رابطہ ہوا اور اس کے سبب قریبی کیبل سے ایک زوردار برقی جھٹکا لگا جو برازیلی گلوکار کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔
پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے کیونکہ یہ واضح نہیں ہے کہ ان سے ملنے آنے والا مداح کیوں گیلا تھا۔ اسٹو جینٹے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گواہوں سے بیانات لے لیے گئے ہیں اور حکام نے ماہرین سے رپورٹ طلب کی ہیں۔
سولر ہوٹل نے اتوار، 14 جولائی کو اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ حکام کے ساتھ وہ اس واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IRHeAiG
No comments:
Post a Comment