خیبرپختونخوا میں خاتون نے اپنے دو کمسن بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے مونا خیل میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے کمسن بچوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو سال کا زین اور چار سالہ رابعہ شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے پہلے اپنے بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا پھر خود کو بھی گولی مارلی۔
ریسکیو حکام نے تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ مقامی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل لاہور میں جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ماں نے مبینہ طور پر 2 ماہ کی بچی کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 2 ماہ کی دعا فاطمہ کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا، واقعہ گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا۔
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی تھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AksBb8U
No comments:
Post a Comment