بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم اپنی نئی فلم ’ویدا‘ کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران آپے سے باہر ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جان ابراہم کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ویدا‘ کا ٹریلر آج ریلیز کیا گیا جس کی ہدایت کاری کے فرائض نکھل ایڈوانی نے انجام دیے ہیں جبکہ فلم 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ویدا میں جان ابراہم کے ساتھ شروری واگھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ فلم میں ابھیشک بنرجی ودیگر بھی شامل ہیں۔
جان ابراہم اکثر ایکشن فلمیں کرتے ہیں تاہم ٹریلر لانچنگ کی تقریب کے دوران ان سے صحافی نے کچھ نیا کرنے کو کہا تو وہ غصے میں آگئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ صرف ’ویدا‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کا فیصلہ نہ کریں۔
صحافی نے ’ویدا‘ کے ٹریلر کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ ایکشن فلم ہے؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ نہیں، میں صرف آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کہ یہ مختلف قسم کی فلم ہے، میں نے اس میں بہت محنت کی ہے، یقیناً آپ نے فلم نہیں دیکھی ہے۔
بعد میں جان ابراہم میں مسکراتے ہوئے کہا کہ ’پہلے فلم دیکھیں، اس کے بعد میں آپ کا ہوں، آپ جو بھی کہیں لیکن اگر آپ غلط ہوئے تو میں آپ کو چھوڑوں گا نہیں۔‘
اس سے قبل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ’ویدا‘ صرف ایک خیالی فلم نہیں بلکہ یہ حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر لکھی گئی کہانی ہے جس میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویدا اس عورت کی کہانی ہے جس نے ایک ایسے شخص کی مدد کی جس کے بارے میں اسے یقین تھا کہ وہ نجات دہندہ ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/suTfP5n
No comments:
Post a Comment