ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ نے فلمی کیریئر کے آغاز میں ملنے والے مشوروں کے حوالے سے پہلی بار خاموشی توڑ دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منیشا کوئرالہ نے 90 کی دہائی میں متعدد بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ انہیں حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
حالیہ انٹرویو میں منیشا کوئرالہ نے انکشاف کیا کہ کیریئر کی شروعات میں مجھے شراب نوشی اور معاشقے کو خفیہ رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فلم ’سوداگر‘ کے ساتھ ڈیبیو کے وقت مجھے مشورہ ملا کہ میں اس حقیقت کو سب سے چھپاؤں کہ میں نے ایک پارٹی میں شراب پی تھی کیونکہ عمل طور پر اداکارائیں ایسا نہیں کرتیں۔
منیشا کوئرالہ نے بتایا کہ میری کوک کے ساتھ شراب شامل کی گئی اور اردگرد موجود لوگوں نے مشورہ دیا کہ کسی کو بھی اس کے بارے میں مت بتانا۔
بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ کو بتایا تھا لیکن وہ یہ جانتی تھیں، والدہ نے کہا کہ اگر تم یہ پی رہی ہو تو کھل کر بتاؤ کہ ہاں میں مے خوری کرتی ہوں اور کسی سے جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔
منیشا کوئرالہ نے 1990 کی دہائی میں جانی دشمن، مجھدار، اکلے ہم اکلے تم و دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RwTyulL
No comments:
Post a Comment