ظالم زمیندار کا گدھی پر بہیمانہ تشدد، کان کاٹ کر کمر توڑ دی - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 7 July 2024

ظالم زمیندار کا گدھی پر بہیمانہ تشدد، کان کاٹ کر کمر توڑ دی

پنجاب کے شہر وزیر آباد کے نواحی علاقے بھٹی میں ظالم زمیندار نے گدھی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس نے بتایا کہ گدھی پر بہیمانہ تشدد کرنے پر ظالم زمیندار اویس گجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم نے کھیتوں میں داخل ہونے پر گدھی کا کان کاٹ دیا تھا۔

پولیس کے مطابق زمیندار نے بہیمانہ تشدد کر کے گدھی کی کمر بھی توڑ دی، زخمی گدھی کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے کارروائی کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ظالم زمیندار کو گدھی پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

چند روز قبل راولپنڈی کے علاقے چکری میں درخت کاٹنے سے منع کرنے پر بااثر ملزمان نے کاشت کار کی گدھی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

ہلاک گدھی کے مالک کی درخواست پر تھانہ چکری میں 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں محمد نواز، ثقلین، صفدر، شکیل اور 7 نامعلوم افراد نامزد تھے۔

یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ سے چند روز قبل سندھ کے شہر سانگھڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں سفاک ملزم نے اپنے کھیت میں گھسنے پر معصوم اونٹنی کی ٹانگ کاٹ کر الگ کر دی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eKp1uEC

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();