برطانیہ میں جاری پرُتشدد مظاہروں کے بعد ہوم آفس نے مساجد کو ایمرجنسی سیکیورٹی فراہم کرنےکا اعلان کر دیا۔
برطانوی وزیراعظم سیئر کیئر سٹارمر نے بڑھتے پُرتشدد مظاہرے اور فسادات پر ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ مظاہرے نہیں تشدد ہے اور دائیں بازو کے مظاہرین کی بدمعاشی ہے ان مظاہرین کے پُرتشدد رویے سے جو لوگ خوفزدہ اور فکرمند ہیں ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ برطانیہ کارویہ نہیں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ رنگ ومذہب کی بنیاد پر کمیونٹیز کو نشانہ بنانےوالوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے پولیس کو ان افراد سے نمٹنے کےلیےحکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے تشدد میں شامل عناصر کیساتھ قانون سختی سے نپٹےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں گارنٹی دیتا ہوں کہ توڑپھوڑ میں ملوث افراد پچھتائیں گے پولیس توڑپھوڑ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سزائیں یقینی بنائےگی، فسادت میں براہ راست یا آن لائن بھڑکانے والوں کو شکنجےمیں لائیں گے ہم اپنی سڑکوں پریاآن لائن فسادات کی اجازت نہیں دیں گے یہ مظاہرے نہیں بلکہ منظم توڑپھوڑ ہے۔
برطانوی وزیراعظم سیئر کیئر سٹارمر نے آئندہ ہفتے سے اپنی چھٹیاں بھی منسوخ کر دیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4s8DTcm
No comments:
Post a Comment