پاکستان سے کھیلنے کے سوال پر سکندر رضا نے مداح کو کیا جواب دیا؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 3 August 2024

پاکستان سے کھیلنے کے سوال پر سکندر رضا نے مداح کو کیا جواب دیا؟

زمبابوین کرکٹر سکندر رضا سے ان کے پاکستانی مداح نے قومی کرکٹ ٹیم کی مدل آرڈر بیٹنگ سنبھالنے کی فرمائش کی، تو وہ دل کی بات زبان پر لے آئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر عمر فاروق نامی مداح نے زمبابوے کے پاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضا سے سوالی کیا کہ کیا انھوں نے کبھی پاکستان کرکٹ ٹیم سے کھیلنے کے بارے میں نہیں سوچا؟ اگر آپ قومی کرکٹ ٹیم میں آجائیں تو مڈل آرڈ کو درپیش مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

اس پر زمبابوین کرکٹر سکند رضا نے صاف صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ میں پاکستان میں پیدا ہوا ہوں مگر میں زمبابوے کرکٹ کی ’پراڈکٹ‘ ہوں۔

سکندر رضا کا کہنا تھا زمبابوے کی کرکٹ نے مجھ پر وقت اور پیسہ خرچ کیا ہے اور میں انھوں نے مجھ پر جو بھروسہ کیا تھا میں اسے واپس لوٹانے کی کوشش کررہا ہوں۔

زمبابوین کرکٹر نے لکھا کہ میں نے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا ہے کچھ بھی کرلوں شاید کبھی اس چیز کے قریب بھی نہیں آسکوں گا کہ زمبابوے کو اتنا ہی کچھ لوٹا سکوں۔

خیال رہے کہ پاکستانی نژاد سکندر رضا اس وقت زمبابوین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہیں، ماضی میں آل راؤنڈر کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں پیدا ہوا، دوست اور رشتے دار مقیم ہیں، یہاں آنا اچھا لگتا ہے۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان سے گہرا تعلق ہے، یہاں دوست اور رشتے دار مقیم ہیں، دنیا کے کسی کونے میں چلا جاؤں پاکستانی شہری ہی کہلاؤں گا، یہاں آنا اور یہاں کی مٹی سے رشتہ اچھا لگتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/THKpk5N

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();