نامور اداکار کو تقریب میں بلانے کے بہانے اغوا کیے جانے کا انکشاف - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 10 December 2024

نامور اداکار کو تقریب میں بلانے کے بہانے اغوا کیے جانے کا انکشاف

ممبئی: بلاک بسٹر فلم ’ویلکم‘ میں قابلِ ذکر کردار ادا کرنے والے معروف بالی وڈ اداکار کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے اغوا کر کے بھاری رقم کا مطالبہ کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کامیڈین سنیل پال کے بعد اب اداکار مشتاق خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حال ہی میں ایک تقریب میں بلانے کے بہانے اغوا کیا گیا تھا۔

مشتاق خان کے بزنس پارٹنر شیوم یادو نے میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ ان کے دوست حال ہی میں کس مشکل سے گزرے۔ ان کے مطابق اداکار کو 20 نومبر کو میرٹھ میں ایک ایوارڈ شو مدعو کیا گیا تھا، ملزمان نے انہیں ایڈوانس رقم ادا کی اور فلائٹ کے ٹکٹ بھی بھیجے تھے۔

شیوم یادو نے بتایا کہ جب مشتاق خان دہلی میں ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں ایک کار میں بیٹھنے کو کہا گیا اور بعد میں انہیں مضافاتیعلاقے میں لے جایا گیا جو بجنور کے قریب کہیں تھا۔

ان کے مطابق اغوا کاروں نے اداکار کو تقریباً 12 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا، ملزمان نے مشتاق خان اور ان کے بیٹے کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ روپے سے زیادہ رقم حاصل کی۔

’صبح سویرے جب مشتاق خان نے اذان سنی تو انہیں معلوم ہوگیا کہ آس پاس مسجد ہے۔ وہ اس جگہ سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے گھر واپس پہنچے۔‘

شیوم یادو نے بتایا کہ کل میں بجنور گیا اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، ہمارے پاس فلائٹ ٹکٹ، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ایئرپورٹ کے قریب سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں۔

مشتاق خان کے بزنس پارٹنر کے مطابق اداکار کی گھر واپسی پر ہم نے اپنے چند قریبی دوستوں سے اس واقعے کے بارے میں بات کی، جب کامیڈین سنیل پال کا معاملہ میڈیا میں آیا تو انہوں نے ہمیں اس کے بارے میں آگاہ کیا۔

شیوم یادو کے مطابق اداکار خیریت سے ہیں اور چند روز میں میڈیا سے اس بارے میں گفتگو کریں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TRg8rEl

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();