حکومت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے وقت مانگ لیا - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 9 December 2024

حکومت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے وقت مانگ لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی قومی ایشوز کمیٹی کی حکومتی کمیٹی سے ملاقات ہوئی جس میں لیگی کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے تحفظات پر اعلیٰ سطح غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں شیری رحمان، سیدمراد علی شاہ، سرفراز بگٹی، سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی شریک تھے جبکہ ن لیگ کے وفد میں اسحاق ڈار،اعظم نذیر تارڑ،احد چیمہ  اور رانا ثنا اللہ شامل تھے۔

پیپلز پارٹی کی قومی ایشوز کمیٹی کی حکومتی کمیٹی سے  پنجاب ہاوس اسلام آباد میں طویل ملاقات میں گلے شکوے کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وفاق اور پنجاب میں نظر انداز کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا، مسلم لیگ ن نے سندھ اور بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کام نہ ہونے کی شکایات کی جبکہ پیپلزپارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کو مختلف امور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب کی سطح پر کمیٹیوں کی سفارشات پرعمل کیوں نہیں کیا گیا۔

حکومتی کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے تحفظات پر اعلیٰ سطح غور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور تحفظات دور کرنے کیلئے وقت مانگا۔

ملاقات میں تحفظات کے خاتمے کے لیے ایک اور نشست پر اتفاق کیا گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uK8OU2Z

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();