جنید خان نے آغا سلمان کو ناقص کپتانی پر آڑے ہاتھوں لے لیا - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 5 December 2024

جنید خان نے آغا سلمان کو ناقص کپتانی پر آڑے ہاتھوں لے لیا

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر جنید خان نے آغا سلمان کو ناقص کپتانی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 133 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ سیریز پاکستان نے 2-1 سے اپنے نام کی۔

کپتان سلمان علی آغا نے نوجوان فاسٹ بولر جہانداد خان کو آخری اوور دیا جبکہ تجربہ کار بولر محمد حسنین کو دو اوورز باقی تھے۔

جہانداد خان کو پہلی دو گیندوں پر چوکا لگا اس کے بعد چھکا لگا اور زمبابوبے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔

سابق فاسٹ بولر جنید خان کو بھی سلمان آغا کا آخری اوور جہانداد خان کو دینے کا فیصلہ اچھا نہیں لگا اور انہوں ے کہا کہ محمد حسنین آخری اوور کے لیے بہترین انتخاب تھے وہ اپنے تجربے سے میچ کا پانسہ پلٹ سکتے تھے۔

علاوہ ازیں سلمان آغا نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سیریز میں اپنی انفرادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سلمان آغا نے کہا میں زیادہ رنز بنانا پسند کرتا ہوں، ہاں مجھے خوشی ہے کہ میں بولنگ اور بطور کپتان بھی ٹیم میں اپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mJ0WtSZ

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();