رنویر سنگھ کی مجموعی دولت نے سب کے ہوش اڑا دیے - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 6 December 2024

رنویر سنگھ کی مجموعی دولت نے سب کے ہوش اڑا دیے

ممبئی: 2010 میں فلم ’بینڈ باجا بارات‘ سے ڈیبیو کرنے والے بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی مجموعی دولت کے بارے میں جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کے پاس دولت صرف اداکاری کی بدولت نہیں بلکہ کاروباری منصوبوں اور اسٹیج پرفارمنس کی وجہ سے بھی ہے۔

رنویر سنگھ کی مجموعی دولت تقریباً 245 کروڑ روپے (بھارتی روپے) ہے۔ وہ ایک فلم میں کام کرنے کے بدلے 30 سے 50 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں جبکہ سالانہ تنخواہ 21 کروڑ روپے الگ ہے۔ اداکار نے کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ہے جس کی وجہ سے بھی انہیں آمدنی ہوتی ہے۔

رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ و معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون ممبئی کے ورلی میں بیومونڈے ٹاورز کے ایک عظیم الشان 5BHK اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جس کی قیمت 40 کروڑ روپے ہے۔

جوڑے کے پاس پربھادیوی میں 16 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ ہے جبکہ علی باغ میں ایک خوبصورت بنگلہ بھی ہے جو انہوں نے 22 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

ان کی قابل ذکر جائیدادوں میں باندرہ میں کواڈرپلیکس ہے جس کی قیمت 119 کروڑ روپے ہے جو سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی مشہور رہائش گاہ منّت کے ساتھ واقع ہے۔

رنویر سنگھ کے پاس لگژری کاروں کا قابل ذکر کلیکشن بھی ہے۔ ان میں سے ایک ڈارک نائٹ تھیم والی وینٹی وین ہے جس کی قیمت 80 لاکھ روپے ہے۔ اس کے ساتھ کئی دیگر لگژری کاریں بھی ہیں جن میں سے کچھ کی قیمت 3 کروڑ روپے تک ہے۔

علاوہ ازیں، بالی وڈ اداکار کے پاس گھڑیوں کا بھی متاثر کن کلیکشن ہے، ان میں سے ایک کی قیمت 2.6 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ کلیکشن میں مقبول برانڈز کی گھڑیاں شامل ہیں جن کی قیمت 1.45 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lfr4CK2

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();