خاتون نے دعویٰ کیا ہے بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی فلائٹ میں اس کی ماں کو لوٹ لیا گیا جبکہ جہاز کے عملے نے اس معاملے میں کوئی مدد نہیں کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں تریشا شیٹی نامی خاتون نے ہوائی سفر کے دوران اس طرح کے واقعات پر اپنے خدشات کا اظہار کیا جبکہ عملے کی جانب سے تعاون کی کمی پر خاتون نے انھیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا
تریشا کے مطابق جب ہوائی جہاز آدھا سفر طے کرچکا تھا تو ان کی والدہ کے ہینڈ بیگ کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی گئی۔
خاتون کے مطابق یہ واقعہ فلائٹ 6E 17 میں پیش آیا جب کیبن کریو نے ان کی والدہ کا ہینڈ بیگ اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ میں رکھا، تریشا نے الزام لگایا کہ ایک ساتھی مسافر نے میری والدہ کے سونے کے دورا وہ ہینڈ بیگ لینے کی کوشش کی۔
انھوں نے کہا کہ ’پیارے انڈیگو میری ماں آپ کی فلائٹ 6E 17 میں لوٹ لیا گیا ہے۔ فلائٹ کے عملے نے اپنا ہینڈ بیگ اوپر رکھا، جب والدہ سو گئیں تو ایک مسافر ان کا بیگ لے گیا۔
تاہم اسی دوران وہ خوش قسمتی سے جاگ گئیں جب وہ مسافر اپنا بیگ بدل رہا تھا، تاہم آپ کے عملے نے میری والدہ کی شکایت درج کرنے اور انکی مدد کرنے سے انکار کردیا، انھوں نے چوری کرنے والے شخص کو بہانہ بناتے ہوئے چھوڑ دیا۔
ایک اور پوسٹ میں تریشا نے مزید کہا کہ ’ساتھی مسافروں کا شکریہ جنھوں نے میری ماں کا ساتھ دیا کہ اور انھیں اپنا سامان واپس مل گیا۔ بہت سے دوسرے مسافروں نے شکایت کی کہ مذکورہ چور ان کا سامان بھی لے کر جا رہا ہے۔
انڈیگو نے وائرل پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے تریشا شیٹی سے براہ راست رابطہ کیا ہے، انتظامیہ نے پیغام کے ذریعے ان سے رابطہ کیا اور مزید تفصیلات شیئر کرنے کو کہا تاکہ ان کی مدد کی جائے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dBD6VcC
No comments:
Post a Comment