بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ڈریسنگ روم کی باتیں لیک کرنے کا الزام نوجوان بیٹر سرفراز خان پر لگادیا۔
بارڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا نے بھارت کو 3-1 سے شکست دی جس کے بعد بھارت کا چیمپئن شپ کے فائنل کھیلنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا، بھارت صرف ایک ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ہرا سکا۔
تاہم عبرتناک شکست کے بعد ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی کرسی خطرے میں ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔
اب گوتم گمبھیر نے ڈریسنگ روم کی خبریں لیک کرنے کا الزام بھی سرفراز خان پر لگادیا ہے اور کہا کہ ڈریسنگ روم کی خبریں سرفراز خان لیک کررہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق گمبھیر نے یہ الزام بی سی سی آئی کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کے دوران لگایا اور کہا کہ یہ سرفراز ہی تھا جس نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد ڈریسنگ روم کے بارے میں میڈیا میں معلومات لیک کی تھیں۔
رپورٹ میں یہ بھی شامل کیا گیا کہ بی سی سی آئی کے اسٹیک ہولڈرز سرفراز سے خوش نہیں ہیں اور جب تک گمبھیرٹیم کے ہیڈ کوچ ہے سرفراز کا بھارت کے لیے کھیلنے کا امکان نہیں۔
تاہم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا گمبھیر کے پاس سرفراز کے خلاف کوئی ثبوت ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران بھارتی ٹیم کے سرفراز خان کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے اور بینچ پر بیٹھ کر سارے میچ دیکھتے رہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sh9yFXr
No comments:
Post a Comment