’حماس و اہلِ غزہ کو خراج تحسین، جہاد و مزاحمت میں زندگی ہے‘ - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 20 January 2025

’حماس و اہلِ غزہ کو خراج تحسین، جہاد و مزاحمت میں زندگی ہے‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حماس و اہل غزہ کو تاریخی مزاحمت پر بھرپورخراج تحسین کرتے ہیں، جدوجہد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے سے ہی ہم سرخرو ہو سکتےہیں جہاد اور مزاحمت میں ہی امت کی زندگی ہے۔

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد اور قیدیوں کی رہائی کے آغاز پر جماعت اسلامی کراچی کے تحت حماس کے مجاہدین اور اہل ِ غزہ کی تاریخی کامیابی پر یوم ِ عزم و تشکر کے سلسلے میں پیر کی شب نورانی کباب ہاؤس چورنگی شاہراہ قائدین پر ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین، نوجوانوں، بچوں، بزرگوں اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 471دن کے معرکے بعد تاریخ اور شاندار کامیابی پر ہم اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں اور حماس کی قیادت و اہل غزہ کی تاریخی مزاحمت اور جدو جہد کو بھر پور خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ہر طرح کی سپورٹ اور حمایت جاری رہی، مغربی طاقتوں امریکہ، برطانیہ نے اسرائیل کا ساتھ دیا لیکن بد قسمتی سے عالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں اور اسرائیل کی حمایت کا سبب بنیں، حماس نے اس سب کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کیا، اپنی قربانیوں، ایثار اور شہداء کے خون سے اسرائیل اور اس کا سادتھ دینے والوں کو شکست دی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں اور افواج کو سمجھنا چاہیئے کہ ایمان، جذبہ جہاد اور شوق شہادت میں ہی کامیابی اور فتح ہے جدوجہد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے سے ہی سرخرو ہو سکتے ہیں، جہاد اور مزاحمت میں ہی زندگی ہے اور قوموں کو عزت اسی طرح ملتی ہے جس طرح اہل غزہ نے اپنی جدو جہد سے ثابت کیا ہے، اسرائیل کی قسمت میں مٹنا ہے اہل غزہ اور فلسطین  ایک دن ضرور آزاد ہوں گے اور بیت المقدس میں مسلمان آزادی سے وہاں نماز ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہمارے اوپر امریکا کے غلاموں کا ٹولہ اور انجمن غلامان ِ امریکا کے آلہ کار مسلط ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ہم  آج یہ  عزم بھی کریں کہ امریکا کی غلامی اور امریکی غلام حکمرانوں سے نجات حاصل کریں، ان کو اپنے سروں پر سے ہٹانے کی جدو جہد کا حصہ بنیں، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی جاری رکھنا ہے تاکہ اسرائیل کو معاشی میدان میں بھی شکست دی جا سکے، حماس کی قیادت نے اہل پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ عوام نے مسلسل ان کا ساتھ دیا اور ان کی حمایت میں گھروں سے نکلے، آج ہی الخدمت نے اپے ری بلڈ غزہ کا اعلان کیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6vIjKN9

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();