پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سلمان علی آغا کا سپرمین کیچ دیکھ کر ویسٹ انڈین بیٹر پچ پر گم سم کھڑے رہے۔
سوشل میڈیا پر سلمان علی آغا کے شاندار کیچ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران 35ویں اوور میں آغا سلمان نے سنکلیئر کو آؤٹ کرنے کے لیے پہلی سلپ میں ایک غیر معمولی کیچ لیا۔
ابرار احمد نے ایک گھومتی ہوئی گیند کی جو تھوڑی سے آف اسٹمپ کی طرف اٹھی جسے ویسٹ انڈین بیٹر کیلون سنکلیئر سمجھ نہ سکے اور گیند بیٹ سے لگ کر سلپ کی طرف چلی گئی۔
سلپ پوزیشن پر سلما علی آغا کھڑے تھے انھوں نے اڑتے ہوئے تقریباً سپر مین کی طرح یہ کیچ تھاما اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔
ویسٹ انڈین بیٹر کیلون سنکلیئر اس شاندار کیچ پر سکتے میں آگئے اور پچ پر کافی دیر تک حیران و پریشان کھڑے رہے، 10 رنز پر ان کی مزاحمتی اننگز کا خاتمہ ہوا۔
خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیزیز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HLcymde
No comments:
Post a Comment