ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے امریکا میں کھربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے ٹرمپ امریکا کو دوبارہ تعمیراتی سپرپاور کے طور پر بحال کر رہے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی خفیہ معلومات پیغاماتی ایپ پر نہیں شیئر کی گئیں خفیہ معلومات کا چرچا کرنے والے صحافی اور دیگر ڈیموکریٹ پارٹی کے اعلیٰ اہلکار ہیں یہ وہی صحافی ہیں جنہوں نےعراق میں تباہ کن ہتھیاروں کی جھوٹی خبریں دی تھیں۔
ترجمان کے مطابق حوثیوں کےخلاف کامیاب فوجی کارروائی کی گئی کیونکہ حوثیوں نے امریکی بحری جہازوں سمیت کمرشل جہازوں کونشانہ بنایا تھا حوثیوں کےحملوں سے بین الاقوامی تجارت اور امن متاثر ہو رہا ہے صدر ٹرمپ کے اقدامات بین الاقوامی سمندروں کو محفوظ بنائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیردفاع کہہ چکے کہ ایپ پر ان کے پیغامات میں جنگی حکمت عملی کا ذکر نہیں تھا، سگنل چیٹ ایپ کوحکومتی حلقوں نے استعمال کیلئے منظور کیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ وراثت میں ملی اجڑی ہوئی خارجہ پالیسی درست کررہی ہے کیا آپ امریکی وزیردفاع پر اعتماد کریں گے یاڈیموکریٹ صحافی پر؟
ان کا کہنا تھا کہ یمن میں حوثیوں کیخلاف 100 سے زائد فضائی حملے کیےگئے امریکا کی قومی سلامتی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fRpMxWV
No comments:
Post a Comment