آئی فون کا پہلا ’فولڈ ایبل‘ موبائل خریدنے والوں کیلیے خوشخبری - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 7 March 2025

آئی فون کا پہلا ’فولڈ ایبل‘ موبائل خریدنے والوں کیلیے خوشخبری

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پہلے ’فولڈ ایبل آئی فون‘ کے منتظر افراد کے لیے بڑی خبر آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون آئندہ سال متعارف کرادیا جائے گا۔

ایپل دنیا بھر میں واحد بڑی فون ساز کمپنی ہے جس کے پاس ابھی تک کوئی فولڈ ایبل ڈیوائس نہیں ہے تاہم ایپل اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون تیار کرنے کے قریب ہے جسے آئندہ سال 2026 کے آخر یا 2027 کے آغاز میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے مستند لیکس جاری کرنے والے معروف تجزیہ کار منگ چی کیو نے انکشاف کیا کہ ایپل کا یہ فولڈ ایبل آئی فون ’ بک اسٹائل ‘ ڈیزائن کا حامل ہوگا یعنی اسے کسی کتاب کی طرح کھولا اور بند کیا جاسکے گا۔

تجزیہ کار منگ چی کیو نے گزشتہ روز بتایا کہ کمپنی 2026 کے آخر یا 2027 کے اوائل میں ایک فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک کتابی طرز کی ڈیوائس ہوگی جس کی قیمت 2ہزار سے 25 سو ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے، جو اب تک کا سب سے مہنگا آئی فون ثابت ہوگا۔

فولڈ ایبل آئی فون کی اسکرین کا سائز بند ہونے کی صورت میں 5.5 انچ جبکہ کھلی حالت میں 7.8انچ ہوگا۔ تجزیہ کار منگ چی کیو کا کہنا ہے کہ یہ فولڈ ایبل فون فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔

اس کے علاوہ اس میں ایک طاقتور نیا پراسیسر اور جدید کیمرا سسٹم بھی شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایپل واحد بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے جس نے ابھی تک کوئی فولڈ ایبل ڈیوائس متعارف نہیں کی ہے۔ تاہم کمپنی گزشتہ کئی سالوں سے اس پر کام کر رہی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xms6OCM

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();