نئی دہلی : بھارتی فضائیہ شدید بدحالی کا شکار ہے، اس کے جنگی طیارے تواتر سے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، ایک ہی دن میں اس کے 2 طیارے گر کر تباہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا اے 32 ٹرانسپورٹ طیارہ بگڈوگرا میں گر کر تباہ ہوا، اس سے قبل جیگوار طیارہ ہریانہ میں گر کر تباہ ہوا تھا۔
ہریانہ کے پنچکولہ میں بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ پائلٹ نے طیارے کے گرنے سے پہلے پیرا شوٹ کے ذریعے باہر نکل کر جان بچالی، یہ طیارہ امبالا ایئر بیس سے ایک تربیتی مشن پر اڑا تھا۔
بھارتی ایئر فورس کے مطابق پائلٹ کو سسٹم کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے بھارتی ایئر فورس کی طرف سے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی عمر رسیدہ جیگوار طیاروں میں تکنیکی مسائل کے باعث اس سے قبل بھی کئی حادثات ہوچکے ہیں، گزشتہ ماہ بھارت کا میراج 2000طیارہ مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جنگی بیڑوں میں پرانے جہازوں کی کثرت ہے، گزشتہ سال نومبر 2024میں بھی مگ 29 طیارہ آگرہ کے قریب گر کر تباہ ہوا، بھارتی فضائیہ کے اسکواڈ رنز کی تعداد42سے کم ہوکر محض 30 تک محدود ہوگئی۔
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ زنگ آلود طیارے مودی سرکار کی ناکامی کا منہ بولتا شرمناک ثبوت ہیں، ناکام پالیسیوں اور کرپشن سے بھارتی فضائیہ زوال پذیر ہورہی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UfMpFoT
No comments:
Post a Comment