کراچی : پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنی شادی کو کئی ماہ تک چھپانے کی اصل وجہ بتادی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنی گفتگو میں شادی سے متعلق بہت سی باتوں سے پردہ ہٹا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ جاوید اقبال سے میری شادی تقریباً ارینج تھی کیونکہ یہ رشتہ میرے ماموں نے کرایا تھا، اور شادی کے بعد میں کینیڈا شفٹ ہوگئی تھی۔
شادی کو دیر سے ظاہر کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مدیحہ شاہ نے بتایا کہ ان دنوں میری ایک فلم مجاجن کی شوٹنگ جاری تھی اور میری ایک بیٹی بھی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے نکاح کی تقریب بہت سادگی سے ہوئی تھی جس میں ہم دونوں کے قریبی رشتہ دار شریک ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت فلم ایکٹریس شادی کے بارے میں میڈیا کو نہ بتانا اس وقت کی ضرورت تھی اس لیے میں نے بہت بعد میں اپنی شادی اور بچی سے متعلق بتایا، لیکن میرے کولیگز اور شوبز کے قریبی لوگوں کو اس کا علم تھا۔
اداکارہ مدیحہ شاہ نے بتایا کہ میرے شوہر نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا، وہ پاکستان اور کینیڈا میں کاروبار کرتے ہیں۔
مدیحہ شاہ نے کہا کہ شادی کے بعد لڑکی کی مصروفیات اور ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے اور مجھے بھی ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے لبوں پر ہر وقت یہی دعا ہوتی ہے کہ پاکستان زندگی کے ہرشعبے میں ترقی کرے اور خاص طور پر شوبز کے میدان میں بالی وڈ کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرتے ہوئےسبقت حاصل کرے
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oHtKGR3
No comments:
Post a Comment