’’بھارت چاہے بھی تو اپنے 5 طیاروں کی تباہی نہیں چھپا سکتا‘‘ - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 11 May 2025

’’بھارت چاہے بھی تو اپنے 5 طیاروں کی تباہی نہیں چھپا سکتا‘‘

کراچی : پاکستان نے رافیل سمیت بھارت کے پانچ طیارے تباہ کیے، بھارت چاہے بھی تو ان 5 طیاروں کی تباہی نہیں چھپا سکتا۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے افسر رافیل سمیت ہونے والی 5 طیاروں کے تباہ ہونے کی خبر لاکھ چھپانے کی کوشش کریں لیکن اب چھپانا ممکن نہیں رہا۔

ائیرکموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی نے کہا کہ بھارت کا رافیل کمپنی پر دباؤ ڈالنا ممکن ہے لیکن اب تو برطانوی مارٹن بیکر ای جیکشن سیٹ کمپنی نے بھی تصدیق کردی ہے کہ ان کی کمپنی کی سیٹس سے تین پائلٹوں نے ای جیکٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی پائلٹوں سمیت طیارے گرنے پر کلیم نہیں کرتی ہے، تو یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے پانچ بھارتی طیارے تباہ ہوئے۔

خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ صبح شروع کیے گئے آپریشن بُنیان مّرصُوص میں زبردست کارروائی دیکھ کر دشمن دہشت میں آگیا اور اپنے ہونے والے پے در پے نقصانات کو دیکھتے ہوئے بھارت کو سیز فائر پر مجبور ہونا پڑا۔

 



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ksnKM6w

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();