بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد خاموشی توڑی دی اور ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
موجودہ حالات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کی جس میں وہ بھی دوسرے بالی ووڈ اداکاروں کی طرح فالس فلیگ آپریشن کی حمایت کرتے نظر آئے اور آپریشن سندور کا ٹیگ استعمال کیا۔
پڑوسی مملاک کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب لیجنڈری اداکار نے پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کے اسیر نظر آئے۔
بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے ہندی زبان میں ایکس پر اپنی پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ چھٹیاں مناتے ہوئے معصوم لوگوں کو ان کے اہلخانہ کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
T 5375 –
छुट्टियाँ मानते हुए, उस राक्षस ने, निर्दोष पति पत्नी को बाहर खींच कर, पति को नग्न कर, उसके धर्म की पूर्ति करने के बाद , उसे जब गोली मारने लगा, तो पत्नी ने, घुटने पे गिर कर, रो रो अनुरोध करने के बाद भी, की उसके पति को न मारो ; उसके पति को उस बुज़दिल राक्षस ने, बेहद…— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) May 10, 2025
اسی کی ساتھ ہی امیتابھ نے ان باتوں کو دہرایا جو بھارتی میڈیا پر پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے زیرگردش تھے اور آپریشن سندور کا ٹیگ استعمال کیا۔
خیال رہے کہ امیتابھ بچن کی یہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستانی افواج نے بھارت کے خلاف کامیاب ترین آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا تھا، جس کی کامیابی کے بعد بھارت جنگ بندی پر راضی ہوا۔
پاکستان نے بھارت کی جانب سے آپریشن سندور کے دوران بھارت کے پانچ طیارے بیک وقت گرائے تھے جن میں تین جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KOqrput
No comments:
Post a Comment