آئینی ترمیم سے ملک کا آئین مضبوط ہوگا، 27ویں ترمیم ہونے جارہی ہے، رانا ثنااللہ - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 4 November 2025

آئینی ترمیم سے ملک کا آئین مضبوط ہوگا، 27ویں ترمیم ہونے جارہی ہے، رانا ثنااللہ

مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے ملک کا آئین مضبوط ہوگا، 27ویں ترمیم ہونے جارہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا 26ویں ترمیم آچکی 27ویں بھی آئےگی، آرٹیکل 243 پڑھنے سے شکوک و شبہات دور ہوجاتے ہیں، آئین کا آرٹیکل 243 فورسز کے اسٹرکچر سے متعلق ہے۔

سینیٹر رانا ثنا نے کہا کہ کچھ لوگ سمجھ رہے ہیں آرٹیکل 245 میں کوئی ترمیم ہونے جارہی ہے، آرٹیکل 245 میں کوئی ترمیم نہیں ہورہی۔

انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں پاکستان کو فتح دلوائی، پاکستان معرکہ حق کے بعد دنیا بھر میں سرخرو ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کمانڈنگ پوزیشن میں تھے۔

مزید پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے نمبر گیم سامنے آگیا، حکومت کو کتنے ووٹ درکار؟

مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ ایک ایسا وزیراعظم آیا جس نے ملک پر 4 سال حکومت کی، اُس وزیراعظم نے اس وقت کے اپوزیشن لیڈر سے فون پر بھی بات نہیں کی، وہ وزیراعظم اپوزیشن کو دیکھنا پسند نہیں کرتا تھا

رانا ثنا نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا اختیار حکومت کو دینا نہیں چاہتے، مشاورت سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا طریقہ کار طے کیاجاسکتا ہے، مثال کے طور پر نگراں حکومت فیصلہ نہ کرسکے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جاتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کو پاور نہیں دیں گے تو کسی کو بھی لے آئیں حالات ایسے ہی رہیں گے، الیکشن رولز بہتر کریں، الیکشن کمیشن کو پاور دیں تو معاملات بہتر ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ 2018 میں نظام کی بہتری کےلئے بیٹھنے کو تیار تھے، ایک اجلاس ہونے کے بعد دوسرا اجلاس نہیں ہونے دیا گیا۔

راناثنا نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کا اختیار چیف جسٹس صاحبان کے پاس ہی ہوگا، جج کسی کے ڈر سے انصاف نہ کرسکے اسے جج ہی نہیں رہنا چاہیے، انصاف نہ کرنے والے ججز کو استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ مذاکرات جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو کئی بار مذاکرات کی دعوت دی، اندرونی سیاسی خلفشار ہے بیٹھ کر حل کیا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم پر بھی کئی کئی رات بحث ہوتی تھی، مولانا کے گھر ترمیم پر بات کرنے کیلئے آٹھ آٹھ گھنٹے بیٹھتے تھے، پی ٹی آئی مذاکرات میں شامل رہی بعد میں نکل گئی۔

رانا ثنا نے کہا کہ اتفاق رائے پیدا ہوگیا تو معاملہ اگلے 10 دن میں ہوجائےگا، پورے پیکیج کو لے کر چلنا پڑا تو تھوڑا وقت لگ سکتا ہے، 27ویں ترمیم ہوجائےگی تو اس کے بعد 28ویں ترمیم ہی ہوگی، آئین میں ترامیم ہوتی رہتی ہیں یہ کوئی نئی بات تو نہیں ہے۔

یقین دلاتا ہوں 27ویں ترمیم پیراشوٹ سے نہیں آرہی، اسحاق ڈار



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XFJ2dy7

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();