غزہ کا نظام کون چلائے گا؟ قطر کا اہم بیان - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 2 November 2025

غزہ کا نظام کون چلائے گا؟ قطر کا اہم بیان

قطری وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں فلسطینی اتھارٹی ہی فلسطینیوں کے لیے واحد ایجنسی ہو۔

وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے CNN کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ فلسطینی اتھارٹی (PA) غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کی دیکھ بھال کے لیے "فلسطینیوں کے لیے واحد ایجنسی” ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تمام فلسطینی دھڑوں کے درمیان بات چیت جاری ہے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ ٹیکنوکریٹک کمیٹی، اس عبوری دور میں غزہ کی دیکھ بھال کرے گی، اور کسی نہ کسی طرح پی اے سے منسلک ہوجائے گی”۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار جب اصلاحات نافذ ہو جائیں تو PA کو غزہ اور مغربی کنارے میں مل کر حکومتیں سنبھالنی چاہئیں ہم ان دونوں اکائیوں کو الگ نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کچھ سیاستدانوں کی طرف سے خواہش مندانہ سوچ تھی، شاید اسرائیل میں کہ دو ریاستی حل کے علاوہ اور بھی حل موجود ہیں”۔

تاہم، انٹرویو کے اختتام پر وزیر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ "دو ریاستی حل کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے”۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/E3KP6jD

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();