خواجہ آصف نے طورخم بارڈر کھولنے کی اصل وجہ بتا دی - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 1 November 2025

خواجہ آصف نے طورخم بارڈر کھولنے کی اصل وجہ بتا دی

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر کو صرف غیرقانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کیلئے کھولا گیا ہے، یہاں سے کسی قسم کی تجارت نہیں ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ غیرقانونی مقیم افغان باشندے اب یہاں دوبارہ ایسے نہ ٹک سکیں جس طرح چالیس سال سے ٹکے ہوئے ہیں، اس وقت افغانستان کے ساتھ ہرچیز معطل ہے، ویزہ پراسیس بھی بند ہے، جب تک گفت و شنید مکمل نہیں ہوجاتی یہ عمل معطل رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان باشندوں کا معاملہ پہلی دفعہ بین الاقوامی سطح پر آیا ہے، ترکیہ اور قطر خوش اسلوبی سے ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں، پہلے افغانستان غیر قانونی مقیم افغانیوں کے مسئلے کو تسلیم نہیں کرتا تھا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اب افغان باشندوں کی بین الاقوامی سطح پر اونر شپ سامنے آگئی ہے، افغانستان سے کوئی غیر قانونی سرگرمی ہوتی ہے تو اس کا ہرجانہ ہوگا، ہماری طرف سے تو کسی قسم کی حرکت نہیں ہو رہی، سیز فائر کی خلاف ورزی ہم نہیں بلکہ افغانستان کر رہا ہے۔

خواجہ آصف کے مطابق دہشت گردی کی وجہ سے صوبہ خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، ملک میں سب چاہتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلے کا فوری حل ہو، حل صرف واحد ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی بند ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پراکسی وار کے ثبوت اشرف غنی کے دور سے ہیں، بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پر تو بھارت کو جوتے پڑے ہیں، مودی تو چپ ہی کر گیا ہے، پر امید ہیں کہ ترکیہ، قطرکی ثالثی کے مثبت نتائج آئیں گے۔

پاکستان نے افغان طالبان ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کردیا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LiEIsZ5

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();