ای چالان سے بچنے کے لیے پولیس اہلکاروں نے موبائل سے نمبر پلیٹ ہٹا دی - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 5 November 2025

ای چالان سے بچنے کے لیے پولیس اہلکاروں نے موبائل سے نمبر پلیٹ ہٹا دی

کراچی میں ای چالان سے بچنے کے لیے پولیس اہلکاروں نے موبائل سے نمبر پلیٹ ہٹا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ای چالان سے بچنے کے لیے پولیس، ٹریفک پولیس اور ڈمپر ڈرائیورز نے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور ڈمپرز سے نمبر پلیٹ ہی غائب کردی۔

شہریوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ڈمپر ڈرائیور شاہراہ قائدین اور جیل روڈ پر تیزی سے بغیر نمبر پلیٹ دوڑتے رہے، پولیس، ٹریفک اہلکار نے بھی موٹر سائیکل نمبر پلیٹ کے آدھے نمبر غائب کردیے۔

یہ پڑھیں: گھر بیٹھے غلط یا ڈپلیکیٹ ای چالان منسوخ کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

ای چالان سے بچنے کے لیے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں نے موبائل سے نمبر پلیٹ ہٹادی اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں ملزمان کو گرفتار کرنے لگی۔

ادھر حسن اسکوائر پر بھی ٹریفک اہلکار ادھوری نمبر پلیٹ لگا کر گھومتا رہا، اب تک شناخت بھی نہ ہوسکی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cHSdh7C

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();