درفشاں سلیم اور عائشہ عمر صحافی کو لیگل نوٹس بھیجنے پر صبا قمر کی حمایت میں سامنے آگئیں - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 6 November 2025

درفشاں سلیم اور عائشہ عمر صحافی کو لیگل نوٹس بھیجنے پر صبا قمر کی حمایت میں سامنے آگئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم اور عائشہ عمر نے مقامی صحافی کو قانونی نوٹس بھیجنے پر صبا قمر کی حمایت کردی۔

اداکارہ صبا قمر نے دو روز قبل صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجواتے ہوئے انہیں ایک ہفتے میں معافی مانگنے اور ان کے خلاف کیے گئے پروگرام کو یوٹیوب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

صحافی نے اپنے یوٹیوب پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ صبا قمر 2003 اور 2004 میں لاہور میں ایک مرد کی جانب سے دیے گئے گھر میں رہتی تھیں اور ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن بعد میں ان کے درمیان اختلافات ہوگئے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ صبا قمر کو کوئی بھی شخص کسی بھی شہر میں گھر دے دے تو وہ وہاں رہنے کے لیے تیار ہو جاتی ہیں۔

ان کے ایسے بیان کے بعد صبا قمر نے انہیں نوٹس بھجوایا تھا، جس پر اب شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں بہادر قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں درفشاں سلیم نے لکھا کہ صبا قمر ناصرف اسکرین پر بہترین اداکاری کرتی ہیں بلکہ وہ حقیقی زندگی میں بھی بہادر ہیں۔

عائشہ عمر نے اپنی اسٹوری میں صبا قمر کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے مستقبل کے لیے ایسے کاموں کے لیے طریقہ کار طے کیا، انہیں ان پر فخر ہے۔

عائشہ عمر کو جواب دیتے ہوئے صبا نے لکھا کہ "شکریہ، محبت! اس کی بہت ضرورت تھی، وہ میری انڈسٹری کے بڑے ناموں کو بدنام کر رہا ہے، اور اس بار میں اسے باضابطہ طور پر اٹھا رہی ہوں اب اسے اپنے کیے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔”



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0FtAhY4

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();