آغا شیراز دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 5 January 2026

آغا شیراز دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اداکار آغا شیراز کے اہلخانہ نے تصدیق کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے جبکہ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

آغا شیراز کو دل کی تکلیف محسوس ہونے پر فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ان کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹس ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے شیئر کی جا رہی ہیں۔

اگرچہ اداکار تاحال ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں ہیں، تاہم اہلِ خانہ نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ اس وقت وہ خطرے سے باہر ہیں اور علاج کے لیے مثبت ردِعمل دے رہے ہیں۔

آغا شیراز نے خود بھی ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں بہتر ہوں، لیکن مجھے اب بھی آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔‘

ڈاکٹروں نے اداکار کو مکمل آرام اور مسلسل طبی نگرانی کا مشورہ دیا ہے تاکہ صحتیابی کا عمل بخیر و خوبی مکمل ہو سکے۔

اداکار کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹس سامنے آنے کے بعد مداحوں، ساتھی اداکاروں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ib7GJBh

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();