امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی وینزویلا میں اہم شخصیت سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 16 January 2026

امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی وینزویلا میں اہم شخصیت سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟

(16 جنوری 2026): امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز سے ملاقات اہم ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ہاتھوں صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ کسی بھی اعلیٰ سطح کے امریکی عہدیدار کا پہلا دورہ ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سی آئی اے سربراہ جان ریٹکلف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز سے ملاقات کی تاکہ یہ پیغام پہنچایا جا سکے کہ امریکا بہتر ورکنگ ریلیشن شپ کا منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے وینزویلا کا 500 ملین ڈالر کا تیل عالمی منڈی میں فروخت کر دیا

دونوں رہنماؤں نے انٹیلی جنس تعاون، معاشی استحکام اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا کہ وینزویلا اب امریکی دشمنوں، خاص طور پر منشیات کے اسمگلروں کیلیے محفوظ پناہ گاہ نہ رہے۔

نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کیلیے فوجی کارروائی کے بعد سے امریکا نے اس بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے کہ اقتدار اپوزیشن کو ملنا چاہیے یا نہیں۔

نکولس مادورو کی گرفتاری سے قبل نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دینے والی ڈیلسی روڈریگز نے اس وقت عبوری بنیادوں پر صدارت سنبھالی ہے۔

امریکی صدر نے بدھ کے روز ڈیلسی روڈریگز سے فون پر بات کی تھی اور دونوں نے کال کو مثبت قرار دیا تھا۔

ڈیلسی روڈریگز اس سے قبل نکولس مادورو کے اغوا پر ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید اور ان کی واپسی کا مطالبہ کر چکی ہیں، تاہم امریکا کا کہنا ہے کہ استحکام برقرار رکھنے کیلیے وہ بطور عبوری صدر ایک بہتر انتخاب ہیں۔

امریکی عہدیدار کے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور ڈیلسی روڈریگز کے درمیان دو گھنٹے طویل ملاقات کا محور امریکا اور وینزویلا کے درمیان اعتماد سازی تھا، خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے واضح کیا کہ وینزویلا اب منشیات اسمگلروں کو مزید مدد فراہم نہیں کر سکتا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qGY6bn

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();