مرد کا حلیہ بنا کر چوریاں کرنے والی دو لڑکیاں - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 17 January 2026

مرد کا حلیہ بنا کر چوریاں کرنے والی دو لڑکیاں

بھارت میں مرد کا حلیہ بنا کر چوریاں کرنے والی دو لڑکیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں گرفتاری سے بچنے کے لیے دو لڑکیاں فلمی انداز میں مردوں جیسا حلیہ بنا کر وارداتیں کررہی تھیں۔

پولیس نے رکشہ ڈرائیور کے گھر چوری کرنے والی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق رکشہ ڈرائیور کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا، شالو اور نیلو نامی لڑکیوں نے ان کے گھر میں واردات کی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئیں۔

لڑکیوں نے پولیس سے بچنے کے لیے مردوں جیسے کپڑے پہن رکھے تھے۔

رکشہ ڈرائیور نے چوری کا مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا۔

فوٹیج میں لڑکیاں مردوں جیسی دکھائی دے رہی تھیں جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ملتے ہی ان کا سراغ مل گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو گرفتار کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OTrgSwZ

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();