سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے ٹی20 ورلڈکپ سے اخراج اور ٹیم کی بدترین ناکامی کے بعد سابق آسٹریلین کرکٹرز کا ردعمل سامنے آگیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کے بعد آسٹریلین ٹیم بھی شدید تنقید کی زد میں آگئی ہے، کینگرو ٹیم اس بار کچھ الگ ہی رنگ میں نظر آئی اور مجموعی طور پر نہایت خراب پرفامنس کا مظاہرہ کیا جس سے نہ صرف شائقین بلکہ سابق کرکٹرز کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا۔
آسٹریلیا ٹیم کے گروپ مرحلے سے گھر روانگی پر سابق کرکٹرز برہم نظر آتے ہیں، سابق وکٹ کیپر ای این ہیلی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونا انتہائی گرا ہوا مرحلہ ہے۔
ای این ہیلی نے بیٹنگ میں درپیش خامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں تمام فنشرز کو اوپر کے نمبروں پر کھلانا ایک غلط تھا۔
سابق اسٹائلش آسٹریلین بیٹر مارک وا بھی کافی مایوس نظر آئے انھوں نے ٹیم سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کےخلاف سلیکشن غلط تھی۔
خیال رہے کہ آسٹریلین ٹیم ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نہ صرف زمبابوے جیسی چھوٹی ٹیم سے ہاری بلکہ میزبان سری لنکا نے بھی اسے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے شکست دی۔
زمبابوے اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی نذر، آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OTAIip1
No comments:
Post a Comment