پاکستان افغانستان کیساتھ بہت اچھا کر رہا ہے میں مداخلت نہیں کروں گا، ٹرمپ - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 27 February 2026

پاکستان افغانستان کیساتھ بہت اچھا کر رہا ہے میں مداخلت نہیں کروں گا، ٹرمپ

واشنگٹن (27 فروری 2026): پاکستان کی افغان طالبان رجیم کی جارحیت کے خلاف جاری کارروائیوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان آگیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بہت اچھا کر رہا ہے میں مداخلت نہیں کروں گا، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بہت عزت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی پشت پنائی اور جارحیت کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری کر رکھا ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زمینی اور فضائی کارروائی کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے افغان طالبان رجیم کی جارحیت کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق میں دشمن کے نقصانات کی تازہ تفصیلات بتائی ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے تازہ ترین صورتحال پر دیے گئے بیان میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں مجموعی طور پر 297 افغان طالبان ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہیں جبکہ اب تک 89 پوسٹیں تباہ اور 18 پر قبضہ کیا گیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید بتایا کہ افغان طالبان رجیم کے 135 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کر دی گئیں، افغانستان میں 29 مقامات پر فضائی کارروائیوں میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jkbuhRV

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();