پاکستان کی جانب سے کابل، قندھار پر فضائی حملے - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 26 February 2026

پاکستان کی جانب سے کابل، قندھار پر فضائی حملے

پاکستان کی جانب سے کابل، قندھار پر فضائی حملے کیے گئے ہیں، مسلح افواج بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپورجوابی کارروائی کیلئے پرعزم ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان کے شہروں کابل اور قندھار پر فضائی حملے کیے گئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ فضائی حملوں کے خوف سے طالبان قیادت غاروں میں منتقل ہونا شروع ہوگئی، کرم سیکٹر کے قریب بھی افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے افغان فورسز کی دراندازی پر بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستان کی مسلح افواج بلااشتعال جارحیت کیخلاف بھرپورجوابی کارروائی کیلئے پُرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے افغان طالبان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کر دیا

کرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کے ٹھکانوں پر حملے میں کئی طالبان جنگجو جہنم واصل ہوئے جبکہ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباً 44 افغانی جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی پر حملے کیے ہیں، افغان طالبان کے فائر کئے گئے گولے باجوڑ کے علاقے لغڑئی اور گرد و نواح میں گرے۔

باجوڑ میں مارٹر گولے گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، زخمی افراد کو علاج کےلیے خار اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے حملے کیخلاف باجوڑ کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

’افغان طالبان کو آج کی رات ہی بتائے گی کہ جواب کس طرح ہوتا ہے‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IyE3e6F

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();