فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل : ارجنٹینا اور اسپین میں جنگ کا آغاز - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 19 July 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل : ارجنٹینا اور اسپین میں جنگ کا آغاز

نیویارک (20 جولائی 2026): نیو جرسی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2026 فٹ بال کی تاریخ کا مقبول ترین،  سنسنی خیز اور یادگار ترین ایونٹ بن کر فائنل میچ کی صورت میں اختتام کی جانب گامزن ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی اختتامی تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، ایک ٹرافی کے 2 دعویدار آمنے سامنے آگئے، اب فیصلہ ہوگا کہ کون بنے گا دنیائے فٹبال کا حکمران؟

 ارجنٹینا چوتھی بار اور اسپین کی ٹیم دوسری بار چیمپئن بننے کی کوشش کرے گی، ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان فائنل میچ شروع ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر انفینٹیو بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ برازیل نے فیفا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 5 بار (1958، 1962، 1970، 1994، اور 2002) ٹرافی جیتنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔

فٹ بال کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیموں کی درجہ بندی میں برازیل کے بعد جرمنی اور اٹلی کا نمبر آتا ہے، جنہوں نے 4،4 بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

اس کے علاوہ یوراگوئے اورفرانس کے حصے میں2،2بار ٹرافی آئی، انگلینڈ1966، اسپین نے2010 میں عالمی فٹ بال ٹائٹل جیتا۔

فیفاورلڈ کپ، پہلی بارفاتح ٹیم کو خصوصی انگوٹھیاں دی جائیں گی، چیمپئن شپ رنگز امریکا میں کھیلوں کی مشہور روایت ہے ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی، گولڈ میڈل، 14ارب پاکستانی روپے ملیں گے، رنر اپ ٹیم کو9ارب سے نزیادہ رقم، چاندی کے میڈل ملیں گے۔

 



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zmhrslo

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();