اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی منتازع حیثیت ہے اور اس کا حل استصواب رائے ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ ختم کرے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ ختم کرے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا علاقائی امن میں رکاوٹ ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر کے آئین میں 13 ویں ترمیم پر بھارتی احتجاج مسترد کرتا ہے۔ بھارتی دعوے کی کوئی ٹھوس شہادت نہیں۔ ’گزشتہ 7 دہائیوں سے بھارت یہ دعویٰ کرتا آرہا ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی منتازع حیثیت ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل استصواب رائے ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ ختم کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا علاقائی امن میں رکاوٹ ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ ختم کرے: دفتر خارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2sWbLNp
No comments:
Post a Comment