پنجاب میں کم عمر بچے سے گن پوائنٹ پر مبینہ جنسی زیادتی - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 12 December 2021

پنجاب میں کم عمر بچے سے گن پوائنٹ پر مبینہ جنسی زیادتی

نارووال : پنجاب میں ایک شخص نے کم عمر بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں چھوٹے بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے پولیس کی جانب سے متعدد واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزائیں بھی دلوائیں اس کے باوجود ملزمان میں خوف نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی۔

پنجاب میں بچے سے جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ منظر عام آیا ہے، یہ افسوس ناک واقعہ نارووال میں رونما ہوا جہاں پیجو والی میں ایک شخص نے 15 سالہ بچے کو گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ چچا کی مدعیت میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ ملزم شانی نے متاثرہ بچے کو پستول دکھا کر دکان میں بند کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور نشے میں دھت ملزم نے بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

دل دہلا دینے والا واقعہ : 4 سالہ بچی سے 12 سالہ ملزمان کی ذیادتی

خیال رہے کہ رواں برس 20 اگست کو لودھراں کے نواحی علاقے میں دو سفاک ملزمان نے 4 سالہ بچی کو زبردستی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، 13 اور 12 سالہ ملزمان بچی کو بے ہوشی کی حالت میں فصلوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

The post پنجاب میں کم عمر بچے سے گن پوائنٹ پر مبینہ جنسی زیادتی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31SUdpC

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();