پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کی ماں نے داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 12 December 2021

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کی ماں نے داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کراچی : شہرقائد کی ماں موت کی سوداگر بن گئی، خاتون نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کی شوہر (داماد) کو موت کے قتل کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے کچھ ماہ قبل صنم عباس نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی جو لڑکی کی ماں کو انتہائی ناگوار گزری، بیٹی کے پسند کی شادی کرنے پر ماں آپے سے باہر ہوگئی اور داماد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق لڑکی کی ماں نے داماد کو مروانے کےلیے 80 ہزار روپے کی سپاری دے دی، ساس کے سپاری دینے کے بعد ملزمان نے نوجوان کو تشدد کے بعد قتل کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ساس نے سپاری دی تو ملزمان نے گلستان جوہر سے صنم عباس نامی 21 سالہ نوجوان کو گزشتہ ماہ اغوا کرلیا جس کے بعد مغوی کی تشدد زدہ لاش افغان بستی سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے تشدد زدہ لاش کے فگرپرنٹ لیے تو شناخت صنم عباس کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کیں تو قاتل ساس نکلی، کیوں کہ مقتول نے ملزمہ صغرا کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی۔

ملزمہ صغرا بیٹی کے پسند کی شادی کرنے کے انتہائی خلاف تھی اسی ساس نے داماد کو قتل کروانے کےلیے ایاز باجوڑی نامی شخص کو 80 ہزار روپے کی سپاری دی۔

ملزم ایاز نے صنم عباس کو اغوا کیا اور تشدد کے بعد قتل کرکے لاش کو پھینک دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ صغرا مقتول صنم عباس کی سگی خالہ بھی ہے، ملزمہ نے بدلے کےلیے مقتول کی ماں کا ایاز باجوڑی سے نکاح بھی کروایا۔

The post پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کی ماں نے داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lXexxc

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();