لکی مروت اور سوات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سوات کے علاقے چارباغ میں دہشتگرد کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرکارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد مارا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسزکیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، مارے گئے دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کی گئی۔
دوسری جانب لکی مروت میں شیخ بدین پہاڑ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اورسیکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ وبارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/YZd6gES
via IFTTT
No comments:
Post a Comment