سکردو؛ بارش کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی - Pakiatani Media News

Breaking

Monday 17 April 2023

سکردو؛ بارش کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی

سکردو شہراور گردونواح میں بارش کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔۔

سکردو شہر اور گردونواح میں بارش کاسلسلہ شروع ہوگیا۔بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بندہوگئی۔جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔کئی مسافر پھنس گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بالائی اورمغربی علاقوں میں چند مقامات پرتیزہوائوں،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پرمو سلا دھاربارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان،با لا ئی ،وسطی پنجاب اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرتیزہوائوں،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پرموسلا دھاربارش کی بھی توقع ہے ۔

ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی ،جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔تا ہم خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اوربارکھان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں با رکھان 11،گلگت بلتستان میں استور ، بگروٹ 07،چلاس 03، بو نجی 01،خیبرپختونخوا میں پاراچنار10 دیر(بالائی 10،زیریں 04)،کالام 05، میرکھانی 03،کا کول 02،کشمیرمیں گڑھی دوپٹہ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 43، جیکب آباد،شہید بینظیرآباد 42 اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/4WgBmSz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();