بہترین مڈل آرڈر بلے باز، ٹیم میں شامل نہ کرنا نا انصافی ہے، عمر اکمل - Pakiatani Media News

Breaking

Monday 17 April 2023

بہترین مڈل آرڈر بلے باز، ٹیم میں شامل نہ کرنا نا انصافی ہے، عمر اکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے بازعمراکمل نے یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں دعویٰ کیا کہ وہ پچھلے کچھ سالوں میں مڈل آرڈر کے بہترین بلے باز رہے ہیں اوریہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے کہ انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے نادر علی سے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے اور کیمپ میں آکر خوشی ہوتی لیکن منتخب نہ ہونے پر مایوسی ہوئی۔

اپنے کیریئر میں دو ون ڈے اور ایک ٹیسٹ سنچری بنانے والے عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے معاہدوں کی قربانی دی تھی جن کی مالیت 80،000 اور ایک لاکھ ڈالر تھی۔

عمر اکمل نے اپنے کزن بابراعظم کے بارے میں یہ بھی کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جب وہ چھوٹے تھے تو انہوں نے انہیں جوتے نہیں دیے تھے لیکن انہوں نے انکار نہیں کیا تھا۔ کبھی بھی کچھ نہیں چھپاتا اور ان لوگوں کا سامنا کرتا ہوں جو اپنے کزن یا بھائیوں پر غلط الزام لگاتے ہیں۔

عمر اکمل نے یہ بھی کہا کہ لوگ انہیں ڈانس کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن انہوں نے اپنے بھائی کی شادی اور بھتیجے کی سالگرہ پر ڈانس کیا تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

قومی بیٹر نے کہا کہ کچھ سابق کرکٹرز انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور میر ے بارے میں منفی باتیں کرتے ہیں، لیکن اگر میں نے بے نقاب کیا تو سب لوگ منہ چھپاتے پھریں گے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کھیل کے طور پر وہاب ریاض کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کھلاڑیوں کی حمایت پر ان کی تعریف کی۔

عمر اکمل نے کہا کہ لوگ ان کی انگلش کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن یہ ان کی مادری زبان نہیں ہے اس لیے ان سے کوئی غلطی ہو جائے تو بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کھلاڑی انگلش بولنے میں خراب ہے کیونکہ اس کا اصل کام کرکٹ کھیلنا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/0Z2xDg5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();