وفاقی وزیراحسن اقبال نےعمران خان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے پاکستان کو نا صرف معاشی بحران سے دوچارکیابلکہ موجودہ آئینی بحران بھی عمران حکومت دیاہوا تحفہ ہے۔
جدہ میں منعقدہ عید ملن تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا تھا کہ مخصوص ایجنڈے کے تحت سوشل میڈیا مہم کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کرکے اپنی انا کی تسکین کی جارہی اورسیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
احسن اقبال کی چائے کا استعمال کم کرنے کی اپیل،سوشل میڈیا پر طوفان برپا
تاثردیا جاتا ہے کہ پاکستان میں کوئی کام نہیں ہوئے،حقیقت اس کے برعکس ہے۔مسلم لیگ دورمیں سی پیک سمیت بجلی اورانفراسٹرکچرمنصوبوں پر کام ہوا ہے۔
احسن اقبال کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی فیملی نے معذرت کرلی
ان کا مزید کہنا تھا معیشت کا بیڑہ غرق کر کے ہمارے حوالے کیا،معیشت کو بہتر کرنے میں سعودی حکومت ہماری بھرپورمدد کر رہی ہے۔اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زرمعیشت کیلئے آکسیجن دینے کے مترادف ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/fglGiV0
via IFTTT
No comments:
Post a Comment