کراچی : ایم اے جناح روڈ پر14اگست کو 4 سالہ بچی کے مبینہ اغواء کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، اہل خانہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔
اس حوالے سے 4سالہ بچی عائشہ کے والد اصغر کا کہنا ہے کہ میری معصوم بیٹی کو تاحال بازیاب کرایا نہیں جا سکا۔
متاثرہ بچی کا والد اصغر جو غریب رکشہ ڈرائیور ہے نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ میری بیٹی اپنے اہل خانہ کے ساتھ مزار قائد پر ہونے والے گورنر سندھ کے پروگرام میں شرکت کیلئے گئی تھی۔
واقعے کا مقدمہ 16اگست کو سولجر بازار تھانے میں درج کیا گیا ہے، اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، بچی کی تصویریں لے کرجگہ جگہ پھر رہے ہیں۔
والد کا کہنا تھا کہ رکشہ چلاتا ہوں، جشن آزادی منانے نمائش چورنگی پر بیٹی کو لایا تھا، نامعلوم شخص میری بیٹی کو اغوا کرکے لے گیا ہے بازیاب کرایا جائے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oXPAT5c
No comments:
Post a Comment