کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے نجکاری اور تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے ملازمین کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خلاف کارروائی کے لیے پی آئی اے انتظامیہ نے قانونی مشاورت مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملازمین و افسران کے خلاف کارروائی لازمی سروسز ایکٹ کی روگردانی کے سبب کی جارہی ہے۔
مذکورہ لازمی سروسز ایکٹ رواں سال مئی میں نافذ کیا گیا ہے، ایکٹ کے تحت ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت کو جرم کے طور پر لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملازم حکم عدولی کے باعث اپنے خلاف تادیبی کارروائی کا خود ذمہ دار ہوگا، لازمی سروسز ایکٹ قوانین کے مطابق ہجوم اکٹھا کرکے احتجاج یا دھرنے پر پابندی عائد ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gktGPfZ
No comments:
Post a Comment