ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم میں کونسی اداکارہ شامل ہیں؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 25 August 2023

ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم میں کونسی اداکارہ شامل ہیں؟

بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم ’سرزمین‘ میں کاجول کو شامل کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم علی خان کی پہلی فلم ’سرزمین‘ کی شوٹنگ حال ہی میں ختم ہوئی ہے جسے معروف اداکار بومن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی بنارہے ہیں۔

ابراہیم علی خان کی فلم میں حیران کن طور پر کوئی ہیروئن شامل نہیں ہیں البتہ ان کے ساتھ کاجول ایک کردار میں نظر آئیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم علی خان ’سرزمین‘ میں فوجی کا کردار نبھا رہے ہیں فلم کی ہدایت کاری کے فرائض کیوز ایرانی نے انجام دیے ہیں۔

ابراہیم علی خان کی بہن اداکارہ سارہ علی خان نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنے بھائی کے شوبز کیریئر کے ڈیبیو کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ابراہیم اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ سرزمین کی ریلیز سے متعلق میکرز کی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xAupMNO

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();